کمپنیز سکینڈل، پنجاب حکومت کا 10کمپنیاں بند کرنے کااعلان

کمپنیز سکینڈل، پنجاب حکومت کا 10کمپنیاں بند کرنے کااعلان

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب کمپنیز سکینڈل کے معاملے میں اہم پیش رفت ،صوبائی حکومت نے 10 کمپنیاں بند کرنے کااعلان کر دیا ۔ صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے 63 کمپنیاں بنائیں جن میں سے 53 باقی رہ گئی ہیں جبکہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو آڈٹ کا بھی کہہ دیا ۔ صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ آڈیٹر جنرل نے صرف 17 کمپنیوں کے آڈٹ کئے اور اگر قومی احتساب بیورو نے آڈت کی کاپی مانگی تو بھیج دیں گے۔

کمپنیز سکینڈل

مزید : صفحہ اول