پاکستان اندھیروں سے روشنیوں کی جانب گامزن ، ہمارا امن صاف ، ایک پائی کی کرپشن کا الزام نہیں : شہباز شریف

پاکستان اندھیروں سے روشنیوں کی جانب گامزن ، ہمارا امن صاف ، ایک پائی کی ...
 پاکستان اندھیروں سے روشنیوں کی جانب گامزن ، ہمارا امن صاف ، ایک پائی کی کرپشن کا الزام نہیں : شہباز شریف

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت اور اعلیٰ معیار کیساتھ منصوبوں کو مکمل کرکے نئے رجحان کو فروغ دیا ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں بچائے گئے اربوں روپے کے وسائل عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر صرف کیے جا رہے ہیں۔گزشتہ چار برس کے دوران حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھا دیا ہے اور مکمل ہونے والے بڑے منصوبوں اورفلاحی پروگراموں سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہورہی ہے ۔ موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کے نتیجہ میں ملک ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پر ٹیک آف کر چکا ہے اور چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت چین نے پاکستان میں 60ارب ڈالر سے زائد کی بہت بڑی سرمایہ کاری کی ہے اورسی پیک سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلی ہیں۔سی پیک 21 کروڑ پاکستانیوں کی خوشحالی کا عظیم الشان منصوبہ ہے اور چین کی اس تاریخی سرمایہ کاری کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں، سی پیک پاکستان کیلئے ایک گیم چینجربن چکاہے اوراس منصوبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا۔یہی وجہ ہے کہ دیگردوست ممالک نے سی پیک میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ملک اندھیروں سے روشنیوں کی جانب بڑھ رہا ہے لیکن مخالفین کی بے چینی میں اضافہ ہورہاہے ۔وہ لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔ دامن صاف ہے اور ایک پائی کی کرپشن کا الزام نہیں ۔بین الاقوامی اداروں نے بھی پاکستان میں شفافیت میں اضافے پر تصدیق مہر ثبت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب تیزرفتاری سے بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) قیام پاکستان کے حصول مقاصد کو ہر قیمت پر پورا کرے گی اورجب تک جان میں جان ہے عوام کی بے لوث خدمت کرتے رہیں گے

شہباز شریف

مزید : صفحہ اول