پی ٹی آئی مافیا ، عمران قائد متحدہ پارٹ ٹو ، ملک بدر کیا جائے : عائشہ گلا لئی

پی ٹی آئی مافیا ، عمران قائد متحدہ پارٹ ٹو ، ملک بدر کیا جائے : عائشہ گلا لئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ٓڈیسک) تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کو مافیا قرار دے دیتے ہوئے عمران خان پر الزام عائد کیا کہ وہ گرے ہوئے اوربدکارشخص ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آبا کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا عمران خان ملک میں سکیورٹی رسک اورقائد متحدہ پارٹ 2 بن گئے ہیں، انہیں ملک بدر کرکے لندن میں سسرالیوں کے پاس بھیجا جائے۔ میرے خلاف الزام لگانے والے ٹھیکیدار کے قتل کے تانے بانے بھی عمران خان سے ملتے ہیں، دھرنے والوں کی حکومت عوام کو کچھ نہیں دے سکی، چار سا ل سے الزامات دھرنے،ہڑتالیں اور گالیاں چلتی رہیں لیکن ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا،دھرنوں کی وجہ سے میں بذات خود کسی چیز پر توجہ نہیں دے سکی جنہوں نے دھرنے دیے ان کی خیبرپختونخوا میں گورننس دیکھیں جو بالکل ناکام ہے۔ پارٹی قائد اخلاقی جوازاور وژن کھو چکے ہیں،پی ٹی آئی میری پارٹی ہے میں پارٹی ورکرز کو اکٹھا کروں گی اور پارٹی فنڈ بنا کر 2018 میں نوجوانوں کیساتھ الیکشن میں اپنے امیدوار کھڑے کروں گی۔

عائشہ گلا لئی

مزید : صفحہ اول