ڈاکٹر عاصم کا چیئرمین نیب کو ملاقات کیلئے خط

ڈاکٹر عاصم کا چیئرمین نیب کو ملاقات کیلئے خط

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) فاروق ایچ نائیک نے چیئرمین نیب کو اپنے موکل ڈاکٹر عاصم حسین سمیت ملنے کیلئے خط لکھ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرعاصم کا خط نیب اسلام آباد ہیڈ کوارٹر کو موصول ہوگیا جس میں کہا گیا ہے ڈاکٹرعاصم کیخلاف دونوں ریفرنسزسیاسی بنیادوں پرقائم کئے گئے،ان کیخلاف ریفرنسزمیں قانونی جھول اورخامیوں کی نشاندہی کرنا چاہتے ہیں۔خط میں الزام لگایا گیا ہے سابق چیئرمین نیب چوہدری قمرزمان نے اختیا رات کاناجائزاستعمال کیاہے۔

عاصم خط

مزید : صفحہ اول