کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کا دم کسی میں نہیں

کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کا دم کسی میں نہیں
 کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کا دم کسی میں نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس ’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ ریاست جموں کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کا دم کسی میں نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نرمل سنگھ کے حالیہ بیان کے رد عمل میں کیا انہوں نے کہا بھارت کے حکمران اور ان کے کٹھ پتلی طاقت کے بل پر جموں کشمیر کی تحریک کو 1947ء سے ہی دبانے میں اپنا سارا دم لگا چکے ہیں لیکن جموں کشمیر کے عوام نہتے ہونے کے باوجود اپنی تحریک کی صداقت پر یقین رکھتے ہوئے لاکھوں شہداء کی صداقت پر یقین رکھتے ہوئے لاکھون شہداء کے تمناؤں کے امین بنے ہوئے ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر منظور شہد حق خودارادیت کے حصول کے لئے اپنی جانوں کا نذارانہ پیش کیا انہوں نے کہا کہ نرمل سنگھ جی اور اس قبیل کے لوگوں کو جان لینا چاہیے کہ طاقت کے نشے میں وہ بستیوں کو تاراج کرسکتے ہیں لوگوں کو اسیر اور ورگورتو کراسکتے ہیں لیکن وہ اس حقیقت کو جھٹلا نہیں سکے کہ جموں کشمیر ایک متنازعہ خطہ ارض ہے جسے اقوام عالم نے تسلیم کیا ہوا ہے اور تمام مظالم کے باوجود جموں کشمیر کے عوام اپنے حق کے حصول کی خاطر محو جدوجہد رہنے کا عزم کرچکے ہیں بھارت اور اس کے آلہ کارجتنا بھی کشمیریوں کو بزور طاقت دبانے کی کوشش کریں گے اتناہی یہ تحریک زور پکڑتی جائے گی اگر بھارتی حکمران جنوبی ایشیاء میں ترقی امن اور خوشحالی کے متمنی ہیں تو انہیں سرزمین کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنا لہجہ بدلنا ہوگا طاقت کی زبان کے بجائے اصول کی زبان کے ساتھ آگے آنا ہوگا۔
علی گیلانی

مزید :

صفحہ اول -