نیب کا دہرا رویہ سب نے دیکھ لیا

نیب کا دہرا رویہ سب نے دیکھ لیا
 نیب کا دہرا رویہ سب نے دیکھ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی ) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہا ہے کہ نیب کا دہرا رویہ سب نے دیکھ لیا، پیپلز پارٹی سے الگ ہے اور ن لیگ سے الگ ہے،نواز شریف کس شاہانہ انداز سے آئے۔صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ چل رہا تھا نیب والے یہ کریں گے وہ کریں گے، ایپرن پر آئیں گے مگر سب نے دیکھ لیا نواز شریف کس شاہانہ انداز سے آئے۔ناصر شاہ نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر باہر گھوم رہے ہیں اور ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جاتا ۔انہوں نے شکوہ بھی کیا کہ ن لیگ کے کسی ممبر کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا۔
وزیر اطلاعات سندھ

مزید :

صفحہ اول -