دنیا کی 100 بااثر خواتین میں سرفہرست

دنیا کی 100 بااثر خواتین میں سرفہرست
دنیا کی 100 بااثر خواتین میں سرفہرست

  

لندن(آن لائن) برطانوی جریدے کی فہرست میں دنیا بھر سے کئی خواتین کا نام شامل ہے جس میں بھارتی اداکارہ پریانکا کا نام 97 ویں نمبر پر ہے جبکہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی فہرست میں وہ 15 ویں نمبر پر ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بااثر خواتین کی فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر برطانوی وزیراعظم تھریسامے اور امریکا کی میلندا گیٹس تیسرے نمبر پر ہیں۔فوربز نے اس سے قبل اداکارہ کو ٹی وی کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کی فہرست میں 10 ویں نمبر پر رکھا تھا اور اب وہ 8 ویں نمبر پر آ گئی ہیں۔بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا کر کافی مقبول ہو چکی ہیں اور اس وقت پریانکا اپنے ہالی وڈ کے پروجیکٹس کی عکس بندی کے لیے نیو یارک میں مصروف ہیں جن میں 'کوائنٹکو سیریز 3'، 'آ کڈ لائک جیک' وغیرہ شامل ہیں اور اگر بالی وڈ کی بات کی جائے تو پریانکا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔

مزید : صفحہ اول