بائیو میٹرک اور2 ہزار ریال اضافی ٹیکس کیخلاف ٹریول ایجنٹوں کا احتجاج جاری

بائیو میٹرک اور2 ہزار ریال اضافی ٹیکس کیخلاف ٹریول ایجنٹوں کا احتجاج جاری

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک اور دو ہزار ریال اضافی ٹیکس کے خلاف عمرہ زائرین اور ٹریول ایجنٹوں کے تیسرے روز بھی ملک گیر مظاہرے ،اللہ کے مہمانوں کی اعتماد کے دفاتر میں تذلیل قبول نہیں ہم بائیو میٹرک کے خلاف نہیں اعتماد کی لوٹ مار کے خلاف ہیں ،پاکستانی عمرہ ایجنٹوں نے ہمیشہ سعودی قوانین کی پابندی کی ہے ،حرمین شریفین کی عزت ہمارے لیے سب سے پہلے ہے ،بائیو میٹرک کے نظام کو نادرا سے جوڑ دیا جائے اہل پاکستان کے ہر فرد کا بائیو میٹرک نادرا میں موجود ہے ہم عمرہ ویزہ کے لیے ہر مرد خواتین کا تفصیلی ڈیٹا سعودی قونصلیٹ کو پیش کرتے ہیں ،سعودی قونصلیٹ بائیو میٹرک کا نظام ٹھیکے پر دینے کی بجائے کوئی آسان حل تلاش کرے، 10سے15ہزار عمرہ ویزہ روزانہ لگتا ہے گزشتہ10دنوں میں ڈیڑھ لاکھ عمرہ زائرین بائیو میٹرک کے لیے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ،ٹکٹ ایکسپائر ہو رہے ہیں ،عمرہ ایجنٹوں کو ہوٹلنگ میں ہزاروں ریال کا روزانہ نقصان ہو رہا ہے وزیر اعظم نوٹس لیں اور بائیو میٹرک ڈرامے کو ختم کرائیں اور دو ہزار ریال کی شرط کا فیصلہ بھی واہس لیا جائے ،اسلام آباد،کراچی،ملتان،لاہور،فیصل آباد اورگوجرانوالہ میں محمد سعید،شیخ مشتاق،اسلم بھٹہ، ندیم اقبال،مسعود بٹ،حاجی احمد سعید،زاہد فاروق کھوکھر،علی عمران،فیصل بٹ کا خطاب ،قائدین نے بائیو میٹرک اعتماد سے کروانے کے فیصلے کو واپس لینے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مظاہرے

مزید : صفحہ آخر