نواز شریف برادر اسلامی ممالک سے بھی مایوس لوٹے، محمودالرشید

نواز شریف برادر اسلامی ممالک سے بھی مایوس لوٹے، محمودالرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ نواز شریف نے واپس آکر ملک قوم پر کوئی احسان نہیں کیا، نہ وہ مرضی سے آئے، انہیں لایا گیا ہے کیونکہ اسکے علاوہ انکے پاس کوئی آپشن ہی نہیں تھا، قوم نے نا اہلی کے بعد میاں صاحب کی آنیاں جانیاں دیکھ لیں، آزادی کا موسم ختم، قید و بند کا موسم لوٹ آیا، اب قوم نئے سوالات سننے کیلئے تیار رہے۔ پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف برادر اسلامی ممالک سے بھی مایوس لوٹے، سعودی عرب اور ترکی نے میاں صاحب کے ضامن بننے سے انکار کر دیا ہے، وہ پاکستان خوشی سے نہیں آئے انہیں لایا گیا ہے، سابق وزیراعظم کے پاس آپشن صرف یہی تھا کو وہ عدالتوں میں پیش ہوں۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ انصاف اور قانون کے تقاضے پورے کرنے اور نیب ریفرنسز کی بر وقت تکمیل کیلئے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ این آر او کی لا حاصل مشق کی بجائے شریف خاندان اپنی لوٹ مار پر قوم سے معافی مانگے اور خود کو قانون کے تابع لائے یہی ملک ، جمہوریت، عوام اور خود شریف خاندان کیلئے بہتر ہوگا اسکے علاوہ ہر راستہ ملک کو عدم استحکام کی جانب لے جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -