نیب کی نواز شریف کیخلاف کارروائی کے پیچھے عوامی دباؤ ہے،قمر زمان کائرہ

نیب کی نواز شریف کیخلاف کارروائی کے پیچھے عوامی دباؤ ہے،قمر زمان کائرہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کو کچھ لوگ ٹارزن بننے کا مشورہ دیکر ان کی واپسی کو ٹارزن کی واپسی سے تعبیر کررہے ہیں۔انہیں پتہ ہے کہ اب عدالت سے بچ نکلنا مشکل ہے، نیب اب اگر کارروائی کر رہی ہے تو اس کے پیچھے عوامی اور میڈیا کا دباؤ ہے۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز پنجاب ایگزیکٹو کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ پارٹی اپنا 50 واں یوم تاسیس بھر پور انداز میں منائیگی۔یوم تاسیس کی مرکزی تقریب 12 ربیع الاول کے باعث اب 5 دسمبر کو اسلام آبا د میں ہوگی۔ بلاول بھٹو پریڈ گراونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا احتساب برابری کی بنیاد پر چاہتے ہیں۔

قمر زمان

مزید : صفحہ آخر