افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پرانڈین سامان افغانستان سمگل کر نے کی کوشش ناکام

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پرانڈین سامان افغانستان سمگل کر نے کی کوشش ناکام

لاہور(کامرس رپورٹر)کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم کی ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب کارروائی ، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پر ڈابر آئل اور جرسی کلاتھ افغانستان سمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق ایل ڈبلیو سی 6799 نمبر ڈائیوو بس میں سے سمگل شدہ انڈین مصنوعات ڈابر آئل اور جرسی کلاتھ کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی، سامان انڈیا سے افغان ٹرانزٹ کے نام پر لایا گیا تھا۔ڈائیوو بس سے برآمد ہونے والا سمگل شدہ سامان افغانستان کے شہر جلال آباد کے لئے بک کرایا گیا تھااور افغان ٹرانزٹ کے نام پرافغانستان کی نوی زمان زادہ کمپنی کے نام پر بلٹی تھا۔

مزید : صفحہ آخر