بھارت سے رہا 13 ا پاکستانیوں کی واپسی،جیل میں پیدا بچی بھی شامل

بھارت سے رہا 13 ا پاکستانیوں کی واپسی،جیل میں پیدا بچی بھی شامل

لاہور (کرائم رپورٹر) بھارتی جیلوں سے رہا ہونے والے 13 افراد واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان واپس پہنچ گئے جن میں جیل میں ہی پیدا ہونے والی بچی حنا بھی شامل ہے۔گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے 13پاکستانیوں کو رینجرز حکام کے حوالے کیا گیا ۔ جن میں بھارت کے شہر امرتسر کی جیل میں پیدا ہونے والی بچی حنا کو بھی شامل ہے ۔ اپنے وطن پاکستان میں پہلی بار پہنچنے پرحنا کی خوشی دیدنی تھی اور اس نے اپنے وطن سے محبت کااظہار قومی پرچم لہرا کرکیا۔ان کے گوجرانوالہ سے آئے اہل خانہ بھی واہگہ بارڈر پر موجود تھے ۔حنا کی پیدائش سنہ 2006میں امرتسر کی جیل میں ہوئی تھی ، مقامی این جی او کے تعاون سے سب کی رہائی ممکن ہوئی ،این جی او نے بچی، اس کی خالہ اور ماں کی رہائی کے لیے چار لاکھ کا جرمانہ ادا کیاورنہ دو سال مزید قید میں گزارنے پڑتے۔

مزید : صفحہ آخر