نائیجیریا کے ہائی کمشنر، سو یٹزرلینڈ ، متحدہ عرب امارات، بوسنیا ہرزیگوینیا اور مصرکے سفیر وں نے سفارتی اسناد صدر کو پیش کردیں

نائیجیریا کے ہائی کمشنر، سو یٹزرلینڈ ، متحدہ عرب امارات، بوسنیا ہرزیگوینیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان کیلئے نامزد نائیجیریا کے ہائی کمشنر، سو یٹزرلینڈ ، متحدہ عرب امارات، بوسنیا ہرزیگوینیا اور مصرکے سفیر وں نے ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب میں اپنی سفارتی اسناد صدرمملکت ممنون حسین کو پیش کیں، سفیروں اور ہائی کمشنرنے صدر ممنون حسین سے علیحدہ علیحدہ ملاقات بھی کی۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان تمام دوست اوربرادرممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ نامزد سفیر دوطرفہ تعلقات خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کے لیے اقدامات کریں گے۔ صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے اور اس نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں ہیں جسے بین الاقوامی برادری کو تسلیم کرنا چاہیے۔ صدر ممنون حسین نے سفیروں اور ہائی کمشنر کو پاکستان میں تعیناتی پر مبارک باد دی اور نئے عہدیداران کے پاکستان میںآرام دہ اور خوشگوار قیام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔اس سے قبل نامزد سفارت کاروں کو ایوان صدر کے مرکزی دروازے پر مخصوص بگھی میں لایا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اور متعلقہ ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔سفارتی اسناد پیش کرنے والوں میں نائیجیریا کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر)اشیمیو ادیبایو اولینی اور سویٹزرلینڈ کے سفیر تھامس کولی ، متحدہ عرب امارات کے حماد عبید ابراھیم سالم الزابی، بوسنیا ہرزیگوینیا کے بریگیڈیئر جنرل (ریٹائرڈ) ثاقب فورق اورمصرکے سفیر احمد فضل یعقوب شامل تھے۔
سفارتی اسناد

مزید :

صفحہ آخر -