بنگلہ دیشی ہائی کمشنرکی طلبی،غیر سفارتی الفاظ کے استعمال پر احتجاج ریکارڈ

بنگلہ دیشی ہائی کمشنرکی طلبی،غیر سفارتی الفاظ کے استعمال پر احتجاج ریکارڈ

اسلام آباد ( آن لائن ) دفترخارجہ نے غیرسفارتی الفاظ استعمال کرنے پر بنگلہ دیشی ہائی کمشنرکوطلب کرلیا۔ دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ڈائریکٹرجنرل سارک اور جنوبی ایشیاء ڈاکٹرمحمد فیصل نے اسلام آبادمیں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے غیر سفارتی زبان کے استعمال پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔ بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کو بتایا کہ بنگلہ دیش میں قائم پاکستانی مشن کے فیس بک پیج پر کسی تیسرے شخص کی جانب سے ریمارکس اپ لوڈ کئے گئے مگر اس کے نتیجے میں بنگلہ دیش کی جانب سے نوٹ وربل میں غیر سفارتی الفاظ استعمال کئے گئے انتہائی نامناسب تھا۔

مزید : صفحہ آخر