صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں سموگ کی شدت میں اضافہ

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں سموگ کی شدت میں اضافہ

لاہور )کامرس رپورٹر( صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا، ٹریفک پولیس نے بڑھتی سموگ اور دُھند کے پیشِ نظرڈرائیوروں کو ریفلیکٹر کے ساتھ فوگ لائٹ کے استعمال کی ہدایت جاری کر دی ۔ واضح رہے کہ سموگ کے باعث ہزاروں افراد گلے ، سانس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ہیں، علاوہ ازیں ائیر پورٹ پر سموگ کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔سموگ کے باعث گذشتہ روز مغرب سے قبل ہی شہر میں اندھیرا چھا گیا اور موٹر وے پر حد نظر صفر ہو گئی جس کی وجہ سے موٹر وے کو کئی گھنٹوں کے لئے بند رکھا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے ۔ ملتان، بہاولپور، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن میں شدید دُھند کی پیشگوئی کی ہے ۔آئندہ 12گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ر ہے گاجبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دُھند پڑنے کا امکان ہے۔

مزید : صفحہ آخر