پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عرس داتا گنج بخش ؒ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عرس داتا گنج بخش ؒ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں

لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی سپیشل آپریشن ونگ نے عرس داتا گنج بخش ؒ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔اے ڈی جی آپریشنزرافیعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ خصوصی ٹیمیں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر فرحان کی سربراہی میں کام کریں گی اور عرس کے دنوں میں دربار اور آس پاس کے لنگر خانوں سمیت تمام سٹالز کی چیکنگ کریں گی۔ اے ڈی جی آپریشنزنے مزید بتایا کہ رائے ونڈ اجتماع پر بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی سپیشل آپریشن ٹیموں کی ڈیوٹی جاری ہے۔ ٹیموں نے اجتماع کے موقع پر تقسیم ہونے والے لنگر اوراجتماع کے آس پاس لگنے والے سٹالز کوبھی چیک کیا ۔ رائے ونڈ اجتماع سپیشل ٹیمیں 2نومبر سے 4نومبر تک ڈیوٹی انجام دیں گی۔

مزید : صفحہ آخر