جب تک کرپشن ختم نہیں ہوتی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ،شاہ محمود

جب تک کرپشن ختم نہیں ہوتی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ،شاہ محمود

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جب تک کرپشن ختم نہیں ہوتی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ،نواز شریف واپس آئے ہیں اچھی بات ہے ان پر لازم ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہوں لیکن جیسے عام شہری جاتے ہیں اسی طرح جائیں۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب تک کرپشن ختم نہیں ہوتی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، نیب نے احتساب کا مذاق بنادیا ہے،20,20 سال سے کیسز پڑے ہیں ، انھوں نے کہا کہ نوازشریف واپس آئے ہیں،اچھی بات ہے انھیں عدالت میں پیش ہونا چاہیے، سب کے ساتھ برابری کا سلوک ہونا چاہیے سرکاری وسائل کو استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے،انھوں نے کہا کہ نوازشریف پر لازم ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہوں لیکن جیسے عام شہری جاتے ہیں اسی طرح جائیں۔

شاہ محمود

مزید : علاقائی