مشال خان قتل کیس ٗ مزید تین گواہوں کے بیانات ریکارڈ ،تعداد47 ہو گئی

مشال خان قتل کیس ٗ مزید تین گواہوں کے بیانات ریکارڈ ،تعداد47 ہو گئی

ہری پور (این این آئی)مشال خان قتل کیس کی سماعت کے دور ان مزید تین گواہوں کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے جس کے بعد بیان دینے والے گواہوں کی تعداد47 ہو گئی ٗچار ملزمان تاحال مفرور قرار ٗگرفتاری کیلئے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ جمعرات کو سنٹرل جیل ہری پور مین انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی ٹرائل کورٹ میں مشال خان قتل کیس کی بارہویں سماعت دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے معزز جج فضل سبحان خان نے کی ٗدو روز قبل وکیل کے قتل کے خلاف کے پی بھر کے وکلاء بارکونسل کی کال پر ہڑتال کے باعث یکم نومبر کو سماعت نہیں ہو سکی ٗکوئی بھی وکیل مقدمہ کی پیروی کیلئے پیش نہ ہو سکے ٗسماعت کے دوران عدالت میں مزید تین گواہوں نے بیان ریکارڈ کرادیا ہے ٗگواہوں میں مردان کے ڈی ایس پی ایس ایچ او سلیم خان شامل ہیں جبکہ اس کیس کے تفتیشی افسر کا بیان کیس کے آخری مراحل میں بیان لیا جائیگا انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مشال خان قتل کیس کی اگلی سماعت آٹھ نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔سماعت کے دوران گرفتار ستاون ملزمان کے وکلاء کی ایک بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی جبکہ مشال خان قتل کیس میں ان کے والداقبال خان ان کے ہمراہ تین سرکاری پراسیکیوٹر اور سپیشل پراسیکویٹر سربراہ سردار عبدالروف ایڈوکیٹ بھی موجود تھے ۔

مشال خان قتل

مزید : علاقائی