سعودی عرب ، منی لانڈرنگ جرم میں 15برس قید 70لاکھ جرمانہ تجویز

سعودی عرب ، منی لانڈرنگ جرم میں 15برس قید 70لاکھ جرمانہ تجویز

ریاض(آئی این پی) سعودی عرب کی کابینہ نے مملکت میں منی لانڈرنگ کے بڑھتے ہوئے رحجان پر قابو پانے کیلئے نئے قانون کی منظوری دیدی، قانون کے تحت منی لانڈرنگ کا جرم ثابت ہونے پر 15 برس تک قید اور 70 لاکھ ریال تک کا جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے، منی لانڈرنگ کی سزاؤں میں اداروں کو بھی شامل کر لیا گیا۔منی لانڈرنگ قانون کے حوالے سے سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہر وہ ادارہ جو منی لانڈرنگ کے جرم میں ملوث پایا جائے گا اسے مستقل یا عارضی بنیادوں پر اس کام سے روک دیا جائے گا جس کے لئے اس نے اجازت نامہ حاصل کر رکھا ہو گا۔ ایسے ادارے کے وہ تمام دفاتر سربمہر کر دیئے جائیں گے جن کا نام منی لانڈرنگ کی سرگرمی سے منسلک ہو گا۔

منی لانڈرنگ،سزا

مزید : علاقائی