پاکستان نیوی کا امریکی جہاز بنانے والی کمپنی سے دو تیز رفتار بحری جہاز خریدنے کا معاہدہ

پاکستان نیوی کا امریکی جہاز بنانے والی کمپنی سے دو تیز رفتار بحری جہاز ...

واشنگٹن (آن لائن) امریکی جہاز بنانے والی کمپنی 'سوئفٹ شپس'کے چیف آپریٹنگ آفیسر شہراز شاہ کے مطابق پاکستان نیوی نے کمپنی سے دو تیز رفتار بحری جہاز 75 میٹر سوئفٹ کورویٹ خریدنے کا معاہدہ کرلیا۔ڈیفنس سیکیورٹی میگزین 'مونک' کے مطابق شہراز شاہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ نے کمپنی سے سوئفٹ کے 11 میٹر اسپیشل آپریشن کرافٹ ریورائن بھی خریدے جن کا مقصد کسی بھی جارحانہ صورتحال کے خلاف اور منشیات کی روک تھام کرنا ہے۔تاہم پاکستان کے پاس 2020 تک مزید دو 75 میٹر سوئفٹ کورویٹ کا معاہدہ کرنے کا آپشن موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بحری جہاز امریکی کمپنی 'لوک ہیڈ' کے 'کومبیٹ مینیجمنٹ سسٹم' سے لیس ہوں گے جن کا متوقع استعمال مشترکہ مہم جو دستے کی تعیناتی میں ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان جہازوں کو دونوں روایتی اور غیر متوقع سیکیورٹی خطرے کے خلاف استعمال کیا جاسکتا ہے۔15 ناٹ کی رفتار سے چلنے والے ان بحری جہازوں کی رینج 4 ہزار ناٹیکل میل ہے جبکہ یہ 25 روز تک مسلسل اپنا کام انجام دے سکتے ہیں۔

معاہدہ

مزید : علاقائی