پاکستانی وفد کے دورہ سے امریکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ، گورنر سندھ

پاکستانی وفد کے دورہ سے امریکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ، گورنر ...

کراچی ( این این آئی) گورنر سندھ محمد زبیر کی سربراہی میں امریکہ کے دورہ پر پاکستانی وفد کے اعزاز میں نیو یارک میں پاکستان کے قونصل جنرل کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا جس میں پاک امریکہ سرمایہ کاروں ، صنعت کار و تاجروں سمیت اقتصادی شعبوں کے ماہرین نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستانی وفد کا امریکہ کے دورہ کا مقصد پاکستان کے اصل حقائق سے نہ صرف بین الاقوامی و امریکی سرمایہ کاروں ، تاجروں اور عوام کو آگاہ کرنا بلکہ سرمایہ کاری کے پرکشش ماحول کی جانب انھیں ترغیب دینا ہے اس ضمن میں نیویارک اسٹاک ایکس چینج کے عہدیداروں سے ملاقات اور دوروزہ سرمایہ کاری کانفرنس انتہائی مثبت رہی جس کے دور رس اثرات مرتب ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات عوامی سطح پر بھی قائم ہورہے ہیں امریکی سرمایہ کار ، صنعت کار اور تاجر پاکستان کے مختلف شعبوں میں بھر پور دلچسپی رکھتے ہیں لیکن اصل حقائق کے برعکس منفی تاثر کے باعث بعض سرمایہ کار سرمایہ کاری میں حصہ لینے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں جبکہ پاکستان کی اصل حقیقت تاثر کے باکل برعکس ہے ۔ گورنر سندھ نے امن و امان کے قیام کے بعد کی صورتحال سے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 2013 ء کے مقابلہ میں آج کا پاکستان پر امن ، خوشحال اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، پورے ملک میں معاشی ، اقتصادی ، سماجی ، ثقافتی ، ادبی اور تفریحی سرگرمیاں شب و روز جاری ہیں ، غیر ملکی سرمایہ کاری اور صنعتی فعالیت میں تسلسل سے اضافہ جبکہ نجی سیکٹر فعال کردار ادا کررہا ہے ، عرصہ دراز سے منافع بخش کاروبار سے منسلک دنیا بھر کی ملٹی نیشنل کمپنیاں مزید سرمایہ کاری کررہی ہیں ۔

گورنر سندھ

مزید : علاقائی