خواجہ آصف نے احمد نورانی کی عیادت کی ٗحملے کی مذمت

خواجہ آصف نے احمد نورانی کی عیادت کی ٗحملے کی مذمت

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے سینئر صحافی احمد نورانی کے گھر پہنچ کر ان کی عیادت کی اور کہا کہ صحافی پر حملہ آزادی اظہار پر حملے کے مترادف ہے ٗ پاکستان ایسے واقعات پر ضرور قابو پائے گا۔خواجہ محمد آصف نے اس موقع پر دی نیوز اور جنگ کے رپورٹر احمد نورانی سے غیر رسمی گفتگو میں ان پرحملے کی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ پاکستان اپنے قیام سے اب تک بہت سے مسائل پر قابو پانے کی جدوجہد کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار اور آزادی صحافت کیلئے بھی جدوجہد کی جا رہی ہے ٗ ہم آگے بڑھے ہیں ٗامید ہے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے۔احمد نورانی نے اس موقع پر کہا کہ میں نے کسی پر حملے کا الزام نہیں لگایا، کچھ مفاد پرست معاملے کو متنازع بنانا چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف

مزید : صفحہ آخر