سندھ میں بننے والے گرینڈ الائنس سے کوئی خطرہ نہیں ٗفریال تالپور

سندھ میں بننے والے گرینڈ الائنس سے کوئی خطرہ نہیں ٗفریال تالپور

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور نے کہا ہے کہ سندھ میں بننے والے گرینڈ الائنس سے کوئی خطرہ نہیں ٗبے نظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں بچوں کی ذمہ داری مجھے سونپی،بلاول بھٹو میری کمزور ی ہیں ۔ایک انٹرویو میں فریال تالپور نے کہا کہ ماضی میں بھی بہت سے الائنس بنے مگرعوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کو ہی ووٹ دیا، سندھ میں بنے والے گرینڈ الائنس سے کوئی خطرہ نہیں۔عزیربلوچ سے متعلق سوال پر فریال تالپور نے کہا کہ لیاری میں ایک دعوت پر عزیربلوچ کو دیکھا،نہیں جانتی تھی کہ یہ کون ہے،ویڈیو کو بنیاد بناکر ڈرامہ رچایا گیا۔فریال تالپور نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں بچوں کی ذمہ داری مجھے سونپی،بلاول بھٹو میری کمزور ی ہیں،ان کے سامنے وہ ہار مان لیتی ہیں۔فریال تالپور نے کہا کہ فوج ہماری ہیاور بہترین انسٹی ٹیوشن ہے،اچھے ورکنگ ریلیشن سے معاملات بہترانداز میں چلائے جاسکتے ہیں۔

ٗفریال تالپور

مزید : علاقائی