میوہسپتال کے ٹیکشین نے نومولود بچی کی زندگی داؤ پر لگادی، مرتی ہے تو مر جائے ہم نہیں کچھ کر سکتے ، عملے کا جواب

میوہسپتال کے ٹیکشین نے نومولود بچی کی زندگی داؤ پر لگادی، مرتی ہے تو مر جائے ...

لاہور جنرل (رپورٹر) میوہسپتال کے لیب ٹیکنیشن نے نومولود بچی کی زندگی خطرے میں ڈال دی اور ڈاکٹروں کی ہدایات کو پسِ پشت ڈال کر بلڈ ٹیسٹ کے سیمپل دراز میں بند کرکے غائب ہو گیا۔ ذوالفقار کے ہاں دو روز قبل بچی کے پیدائش ہوئی جس کے بارے میں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اسے سانس کا کا مسئلہ ہے۔ مرض کی تشخیص کے لئے ڈاکٹرز نے بلڈ ٹیسٹ تجویز کیا اور بچی کا خون لے کر ٹیسٹ کے لئے بچوں کی سرجری نرسری کی لیب میں بھجوا دیا۔ٹیکنیشن عمر نے سیمپل حاصل کیا اور وہ دراز میں بند کر کے غائب ہی رہا اہل خانہ پریشان رہے اور دوسرے ٹیکنیشن وقار سے بات کی تو وہ سیخ پا ہو گیا اور دھمکیاں دینے لگا۔ دیگر سٹاف عمران کا کہنا تھا کہ بچی کا خون کا نمونہ دوبارہ لایا جائے جس پر ڈاکٹرز نے جواب دی کہ بچی کادوبارہ خون لیا ہی نہیں جاسکا۔اب نومولود میوہسپتال کے بچہ نر سری میں موت و حیات کی کشماکش میں ہے۔ ڈیوٹی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ٹیکنیشن کل آئے گا کل بات کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر