ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا ، پاکستان اور ماریکہ کے مفادات مشترک : اعزاز چودھری

ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا ، پاکستان اور ماریکہ کے مفادات مشترک : اعزاز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آن لائن امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکا کے مفادات مشترکہ ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان اور امریکا نے مل کر کام کیا تو کیا فائدہ ہوا۔امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے مفادات مشترکہ ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان اورامریکا نے مل کر کام کیا تو کیا فائدہ ہوا، پاکستان میں دہشتگردی کا خاتمہ کردیا گیا ہے اسلام آباد نے نہ صرف دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں بلکہ انہیں مار بھگایا، افغانستان میں امن کا حصول پاکستان اور امریکا کے مفاد میں ہے، قبائلی علاقوں میں امن لوٹ رہا ہے اور لوگ اپنے گھروں میں واپس جارہے ہیں اعزازچوہدری نے کہا کہ افغان مسئلے کا فوجی حل موجود نہیں، افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان اور امریکا کا مل کر کام کرنا بہت ضروری ہے جب کہ افغان مسلے کا سیاسی حل صرف افغانوں کے پاس ہے۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل صرف مذاکرات سے ہیں اور امریکا، پاک بھارت مزاکرات میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے جس سے خطے میں امن و استحکام کے ساتھ خوشحالی بھی آئے گی۔
اعزاز چوہدری

مزید :

علاقائی -