ٹرمپ اور مودی کا دہشتگردی کیخلاف جنگ کو مل کر منطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق

ٹرمپ اور مودی کا دہشتگردی کیخلاف جنگ کو مل کر منطقی انجام تک پہنچانے پر ...

واشنگٹن (آن لائن) امر یکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردی کے خلاف مل کر جنگ لڑنے پر اتفاق کیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ٹیلیفونک بات چیت کی اور دہشتگردی سمیت دیگر اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر نریندر مودی نے نیویارک میں ہونے والے حالیہ دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے بھارت اور امریکہ کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے اور اس کو مل کر منطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق کیا ۔

ٹرمپ/مودی/اتفاق

مزید : علاقائی