موسم سرما کے باعث رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی تین ماہ کیلئے بند کرنے کی منظوری

موسم سرما کے باعث رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی تین ماہ کیلئے بند کرنے کی ...

پشاور(آن لائن)یو این ایچ سی آر نے موسم سرما کے باعث آئندہ مہینے سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی تین مہینے کے لئے بند کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے اور افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا آغاز دوبارہ آئندہ سال کے یکم مارچ سے ہو گا رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے نوشہرہ اور کوئٹہ میں مراکز بھی بند رہینگے تاہم رواں مہینے کے دوران اضا خیل رضا کارانہ واپسی کے مرکز میں یو این ایچ سی آرکی واپسی پروگرام کے تحت صرف ان رجسٹرڈ شدہ افغان مہاجرین کو وطن واپسی کی سہو لت فراہم کی جائیگی جنہوں نے نومبر 2017میں وطن واپسی کے لئے شیڈول میں شامل کیا گیاتھا اور غیررجسٹرڈ جانے والے افغان باشندوں کو معاوضہ جات کی ادائیگی نہیں کی جائیگی جبکہ دوسری طرف غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا سلسلہ بھی جاری ہے ملک میں افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن آئندہ مہینے کے آخر تک ہے۔

افغان مہاجرین کی واپسی

مزید : علاقائی