پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں،روسی سفیر

پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں،روسی سفیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں روس کے سفیر الیکسی دیدوف نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت جاری ہے جبکہ روس پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز یہاں ایلومنیائی ایسوسی ایشن آف رشیا اور نو آزاد ممالک کی دولت مشترکہ(سی آئی ایس) کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔روس کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے دونوں ممالک کی جانب سے کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان کے ساتھ توانائی اور دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری ہے، دونوں ممالک کی سیکورٹی فورسز کے درمیان انسداددہشت گردی کے حوالے سے فوجی مشقیں اور اعلیٰ سطح پر فوجی و سول وفود کے تبادلے اس امر کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان حکومتی سطح اور عوام کے مابین تبادلوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تجارتی،توانائی،دفاع اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات بتدریج آگے بڑھ رہے ہیں۔سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا کہ روس اور وسطی ایشیائی ریاستوں کیساتھ ہمارے قریبی تعلقات میں مثبت پیشرفت جاری ہے۔اس موقع پر ایلومنیائی ایسوسی ایشن آف رشیا اورسی آئی ایس کی صدر فائزہ رشید اور جنرل ادریس خٹک نے پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت کا خیر مقدم کیا اور اس عزم کا اظہار کیا رشین ایلومنیائی ایسوسی ایشن پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کو بلندیوں کی نئی سطح تک پہنچانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ا۔تقریب میں اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین، نیشنل پارٹی کے پی کے مختار باچہ ،پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور سمیت پاکستان میں تعینات بیلاروس ،تاجکستان اور کرغیزستان کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔
روسی سفیر

مزید :

علاقائی -