وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی اداروں کی کارروائیاں ،5مشکوک افراد گرفتار

وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی اداروں کی کارروائیاں ،5مشکوک افراد گرفتار

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں کے دوران 2منشیات سمگلرز سمیت5مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ، قبضے سے اسلحہ اور منشیات بڑی تعداد میں برآمد کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے تھانہ لوھی بھیر کے علاقہ شیر دھمیال اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا اس دوران 3مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن کے قبضے سے ایک بارہ بور رائفل، ایک عدد پسٹل، ایک عدد رائفل44 اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے اس آپریشن کے دوران 100 افراد کو چیک کیا گیا جبکہ دوسری کارروائی سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے کی جس کے دوران ایک خاتو ن سمیت 02منشیا ت سمگلر گرفتار کو حراست میں لے لیا گیا جن کے قبضے سے 2060گر ام چرس بر آمد کرلی گئی، ملزمان میں مسماۃ سمیر ا بی بی اور منصف خا ن شامل ہیں،ملزمان کے خلاف تھا نہ نو ن میں مقدمہ درج کر لیاگیا اور پولیس مزید کارروائی کررہی ہے ۔ایس ایس پی ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانا ہے۔

مشکوک گرفتار

مزید : علاقائی