ملک دھرنوں اور افرا تفری کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا ،مولانا فضل الرحمن

ملک دھرنوں اور افرا تفری کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا ،مولانا فضل الرحمن

ہنگو (این این آئی)قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دھرنوں کی سیاست کرنے والوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ہنگو پریس کلب کے صدر میاں سیف الاسلام کاکاخیل اور جے یو آئی اقلیتی برادری جنوبی اضلاع خیبر پختونخواہ کے کوارڈنیٹر فرید چند کے قیادت میں ہنگو کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں ڈپٹی چئیر مین سنیٹ مولانا عبد الغفور حیدری، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان،قاری سید عمران محمود کاکاخیل و دیگر بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک دھرنوں اور افرا تفری کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ فاٹا انضمام کے لئے قبائلی عوام کا آزادانہ شفاف ریفرنڈم کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا مکمل اختیار دینا چاہئے۔

فضل الرحمن

مزید : علاقائی