صدر ٹرمپ کی معزولی کیلئے ایک ملین سے زائد دستخط

صدر ٹرمپ کی معزولی کیلئے ایک ملین سے زائد دستخط

واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ صدارت سے ہٹانے کے لئے شروع کی گئی دستخط مہم میں ایک ملین سے زائد دستخط جمع ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کروڑ پتی ٹام سٹیئر نے ، ملک کو جوہری جنگ کی دہلیز پر لانے اور دیگر ممالک سے مالی معاونت حاصل کرنے کے الزامات کے ساتھ صدر ٹرمپ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لئے 20 اکتوبر کو ’’نیڈ ٹو امپیچ ڈاٹ کام ‘‘ کے نام سے ایک ویب سائٹ سے دستخط جمع کرنے کی مہم کا آغاز کروایا۔مہم میں اس وقت تک 11 لاکھ 19 ہزار 720 دستخط جمع ہوئے ہیں ۔صدر ٹرمپ نے اس مہم کا جواب گذشتہ ہفتے اپنے ٹویٹر پیج سے دیا۔پیغام میں صدر ٹرمپ نے سٹیئر کے لئے "سٹھائے ہوئے" اور "دیوانے" کے الفاظ استعمال کئے ہیں اور کہا ہے کہ وہ کبھی بھی انتخابات میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

صدر ٹرمپ

مزید : علاقائی