تاجروں، آڑھتیوں اور ڈیلر مافیا نے اشیائے خوردونوش کی قمیتوں میں ازخود اضافہ کر کے مصنوئی مہنگائی برپا کردی

تاجروں، آڑھتیوں اور ڈیلر مافیا نے اشیائے خوردونوش کی قمیتوں میں ازخود اضافہ ...

لاہور (اسد اقبال ) وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تاجروں ، آڑھتیو ں او ر ڈیلر مافیا نے روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں از خو د اضافہ کر کے مارکیٹو ں اور منڈیو ں میں مصنوعی مہنگائی برپاکردی ہے جس سے اجناس سمیت سبزیو ں او رپھلوں کی قیمتو ں میں 5سے 15فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس چشم پو شی اختیار کئے ہوئے ہیں۔عوامی حلقو ں کے نمائندوں نے اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی اور گراں فروشی کر نے والے مافیا کے خلاف ایکشن لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق منافع خو ر مافیا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں ا ضافے پر ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھنے کو جواز بنا کر منافع خوری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ مہنگائی کو کنٹرول کر نے کے بلند و با لا دعو وں اور و عدو ں کے با و جو حکو مت شہر بھر میں جاری مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے مثبت اقدا مات عمل میں نہ لا سکی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کے لئے سرکاری افسران کی توجہ تھو ک و پر چو ن مارکیٹو ں پر اشیا ء کی قیمتو ں پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کی بجائے کا غذی کارروائی تک محدو د ہے جس کی وجہ سے صو بائی دارالحکو مت میں اشیا ئے خودر نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں او ر شہر ی بے انتہا پریشان ہیں ۔رواں ہفتے کے دوران جن اشیاء کی قیمتو ں میں اضا فہ ہوا اُن میں دال مونگ دھلی ہوئی ،دال چنا ، سفید چنے، آلو ، پیاز ، ٹماٹر ، ادرک ، ہر ی مرچ ،سیب ،کیلا ،جاپانی پھل و دیگر اشیاء شا مل ہیں ۔عوامی حلقو ں کے نما ئندو ں اور شہر یو ں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کہ مصنو عی مہنگا ئی کا قلع قمع کر نے کیلئے ٹھوس اقدا ما ت کئے جائیں اور پرائس کنٹرول کمیٹیو ں کو فعا ل بنا یاجائے ۔

مزید : صفحہ آخر