اسلام آباد، تحریک لبیک یا رسول اللہ کا دھرنا ختم، 6 نکاتی معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد، تحریک لبیک یا رسول اللہ کا دھرنا ختم، 6 نکاتی معاہدہ طے پا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( آئی این پی ) تحریک لبیک یا رسول اللہ اور وفاقی حکومت کی جانب سے جمعرات کو چھ نکاتی معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد تحریک شہید ملت سیکرٹریٹ کے سامنے سے اپنا دھرنا ختم کر دے گی۔ جمعرات کو حکومت اور تحریک کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدے میں حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق، وزیر یر مملکت داخلہ طلال چوہدری اورڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق احمد جبکہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کی جانب سے چیئرمین تحریک ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، مرکزی رہنما سنی تحریک شاداب رضا قادری ، صوبائی امیر لبیک یا رسول ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی، اور ممبر رابطہ کمیٹی تحریک محمد آصف جلالی نے دستخط کیے۔ طے پائے جانے والے معاہدے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحاتکے نئے قانون میں حلف نامہ ختم نبوت کے حوالے سے الفاظ کے تبدیل کرنے کے معاملے کی مکمل تحقیق کرکے نتائج20روز میں قوم کے سامنے لائے جائیں گے۔
معاہدہ طے

مزید :

علاقائی -