واسا‘ ڈیزل چوری کیس میں 5ملزموں کی درخواست ضمانت خارج

واسا‘ ڈیزل چوری کیس میں 5ملزموں کی درخواست ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے واسا میں5کروڑ سے زائد کے ڈیزل چوری کے مقدمہ میں ملوث 5ملزموں کی درخواست ضمانت پر خارج کر دی، ملزمان وکیل کی مدد سے احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔مسٹر جسٹس شہباز رضوی نے ملزمان عارف، آصف، مدثر عارف، وحید اور ندیم سلیم کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر لگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں، عدالت ضمانت منظور کرے، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد نے پیش ہوکر بتایا کہ ملزمان نے داتا گنج بخش ٹاؤن واسا میں پانچ کروڑ دس لاکھ کا تیل چوری کیا، چار کروڑ بیس لاکھ کا ڈیزل ان گاڑیوں میں ڈلوانا ظاہر کیا گیا جن کا محکمے سے کوئی تعلق نہیں تھا، جبکہ چونسٹھ لاکھ کا پٹرول واسا کی دفتر میں بند کھڑی گاڑیوں میں ڈالنا ظاہر کیا گیا ہے، ملزمان میں ایک واسا کا سب انجینئر، پمپ کا اسسٹنٹ مینجر، جونیئر کلرک، ڈرائیور شامل ہیں، ماتحت عدالت نے بھی ملزمان کی ضمانت خارج کر دی تھی،یہ کرپشن اعلی افسران کی سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں، مزید تحقیقات کے ذریعے کرپشن میں ملوث بڑے مگرمچھوں کو پکڑنا ہے، عدالت ملزمان کی ضمانت خارج کرے۔

مزید :

علاقائی -