جنوبی افریقہ کے اعلیٰ سطحی وفد کی وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سے ملاقات

جنوبی افریقہ کے اعلیٰ سطحی وفد کی وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سے ملاقات

اسلام آباد(آ ن لائن) جنوبی افریقہ کے اعلیٰ سطحی وفد نے وزیر برائے پبلک انٹر پرائز کی سربراہی میں وزارت دفاع کا دورہ کیا اور وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات کی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان جنوبی افریقہ کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس کو مستقبل میں فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔ وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے مابین دفاعی صنعت کے تعاون کی اہمیت کو نمایاں کیا اور مشترکہ پیداوار پر زور دیا ۔ انہوں نے دونوں ممالک میں دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے مقابلے میں پاکستان کی دفاعی صنعت بہت مستحکم ہے۔دونوں ممالک کے وزراء کی دو طرفہ باہمی ملاقات بھی ہوئی ، دونوں جانب سے دفاع میں مضبوط تعلقات کے مواقع اور باہمی تعاون پر بات چیت ہوئی ۔پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے بھی مہمان وزیر کو بریفنگ دی اور اس کے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔ مہمان وزیر نے وفاقی وزیر کی میزبانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ باہمی بات چیت سے دو طرفہ باہمی تعلقات کے فروغ میں مدد ملے گی اور دفاعی منصوبوں اور دفاعی صنعتوں میں تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔

رانا تنویر

مزید : علاقائی