مردم شماری میں بدنیتی ، سندھ کی آبادی کم دکھانا منظور نہیں : وزیر اعلٰی سندھ

مردم شماری میں بدنیتی ، سندھ کی آبادی کم دکھانا منظور نہیں : وزیر اعلٰی سندھ

کراچی(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے وفاق کو خط لکھ کر مردم شماری پر اعتراضات سے آگاہ کیا ہے،مردم شماری میں بدنیتی قبول نہیں، مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم دکھانا منظور نہیں ہے ،سیدمراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں مردم شماری پر جاری بحث سے متعلق خطاب کرتے ہوئے کہا آج سارے اراکین کو ایوان میں ہونا چاہیے تھا، مردم شماری شروع ہوتے ہی شکایتیں آنا شروع ہو گئی تھیں، مردم شماری کو روک نہیں سکتے تھے، ادارہ شماریات نے ہم سے تعاون نہیں کیا، مردم شماری کے نتائج بروقت نہیں دیے گئے،بہت کوشش کی مردم شماری شفاف ہو،مردم شماری کے نتائج مسترد کردیے تو1998 ء میں چلے جائینگے اس لئے نتائج مسترد نہیں کرسکتے ، مردم شماری کے دفتر کا فرض ہے عوام کو مطمئن کرے، مردم شماری کواگر نہیں مانیں گے تو20سال پیچھے چلے جائیں گے، مردم شماری کے نتائج سے پاکستان بھرکے لوگ متفق نہیں،اعتراضات سے متعلق مکمل تحقیق ہونی چاہیے اور تحفظات دور ہونے چاہیے۔تمام ممبران اسمبلی اپنے حلقے کی آبادی لکھ کرمجھے دیں،مردم شماری پر جس کو اعتراضات ہیں وہ لکھ کرمجھے دیں۔

مزید : علاقائی