ناصر عباس شیرازی کوفوری بازیاب کیا جائے ،چودھری شجاعت

ناصر عباس شیرازی کوفوری بازیاب کیا جائے ،چودھری شجاعت

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے مجلس وحدت المسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجلس کے رہنماؤں کی جانب سے ان کے اغوا کا الزام وزیراعلیٰ شہبازشریف اور وزیرقانون رانا ثناء اللہ پر عائد کیا گیا ہے، اس لئے ان دونوں کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے۔ انہوں نے ناصر عباس شیرازی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بتایا گیا ہے کہ ناصر عباس نے رانا ثناء اللہ کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کر رکھا ہے اور گذشتہ روز انہیں پولیس کی وردی والے مسلح افراد زبردستی اغوا کر کے ڈبل کیبن گاڑی میں ڈال کر لے گئے جب وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جا رہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے موجودہ حکمرانوں نے ہمیشہ آئین، قانون اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی ہیں ۔

چودھری شجاعت

مزید : علاقائی