اثاثوں کی تفصیل جمع کرانے پر کیپٹن صفدر ، عائشہ گلالئی سمیت 7ارکان کی رکنیت بحال

اثاثوں کی تفصیل جمع کرانے پر کیپٹن صفدر ، عائشہ گلالئی سمیت 7ارکان کی رکنیت ...

اسلام آبا د (آن لائن)الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمدصفدر اور اور پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی سمیت 7ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی جبکہ 45ارکان پارلیمنٹ تاحال اپنے اثاثوں کی تفصیلات نہ جمع کراسکے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے کے با عث معطل کئے جانے والے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ، مزید 7ارکان پارلیمنٹ نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیں جن میں قومی اسمبلی کے 4، خیبر پختونخوا کے 1 اورسندھ اسمبلی کے 2 ارکان شامل ہیں ، الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی ،رکنیت بحال ہونے والوں میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر)محمدصفدراور پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی بھی شامل ہیں،جبکہ 45ارکان پارلیمنٹ تاحال اپنے اثاثوں کی تفصیلات نہ جمع کراسکے۔

اثاثوں کی تفصیل

مزید : علاقائی