سندھ ہائیکورٹ نے سابق ڈی آئی جی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی
کراچی(آئی این پی)سندھ ہائی کورٹ میں سندھ پولیس کے فنڈز میں سب سی بڑی کرپشن کیس میں سابق آئی جی سندھ سمیت دیگرافسران کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں نیب کے پراسیکوٹرکا کہناتھا کہ ملزمان نے پیٹرول ،وردیوں کی خریداری، گاڑیوں کی مرمت میں کرپشن کی جبکہ ملزمان نے فیڈنگ چار جزاورتفتیشی فنڈزمیں بھی کرڑوروں روپے کی کرپشن کی جبکہ عدالت کی جانب سے گرفتاراے آئی جی فداحسین کی دوسری انکوائری میں ضمانت کی درخواست پرحیرانی کا اظہارکیا گیا عدالت کا کہنا تھا کہ جس ملزم کا وارنٹ جاری نہیں ہوا اسے ضمانت کی ضرورت نہیں چیئرمین نیب نیوارنٹ جاری نہیں کیا توآپ کوضمانت کی کیاضرورت جس پروکیل صفائی کا کہنا تھا کہ سابق آئی جی سندھ سمیت تین افسران کرپشن انکوائریوں میں پہلے بھی ضمانت حاصل کرچکے ہیں عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئے عدالت نے ڈی آئی جی سمیت دیگرکی عبوری ضمانت میں چودہ نومبرتک توسیع کردی۔
سندھ ہائیکورٹ