نواز شریف نااہلی فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں زیر التواء آئینی درخواست کی جلد سما عت کیلئے متفرق درخواست دائر

نواز شریف نااہلی فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں زیر التواء آئینی درخواست کی ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاناماکیس میں نااہلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں زیر التواء آئینی درخواست کی جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست دائر کردی گئی ۔اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں نواز شریف، عمران خان، حسن نواز، حسین نواز، اسحاق ڈار اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید : علاقائی