ماتحت عدلیہ کے 6 ایڈیشنل سیشن ججوں کو او ایس ڈی بنانے کیخلاف دائر درخواست مسترد

ماتحت عدلیہ کے 6 ایڈیشنل سیشن ججوں کو او ایس ڈی بنانے کیخلاف دائر درخواست ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے 6 ایڈیشنل سیشن ججوں کو او ایس ڈی بنانے کے خلاف دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے یونس عزیز اور دیگر ایڈیشنل سیشن ججوں کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ ہائی کورٹ کو عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی کے خلاف درخواست پر کارروائی کا اختیار نہیں ہے ۔درخواست گزاروں کی جانب سے عاصمہ جہانگیر اور ایڈوکیٹ میر ہارون پیش ہوئے۔

مزید : علاقائی