زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ریٹائرڈ ملازمین کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر وی سی اور رجسٹرار کو نوٹس
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں ریٹائرڈ ملازمین کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر وائس چانسلر اور رجسٹرار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصورعلی شاہ نے ایڈووکیٹ اویس خالد کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف سننے کے بعد عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وائس چانسلر ایگریکلچر یونیورسٹی اور رجسٹرار ایگریکلچر یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس پر سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔