آفر لیٹر جاری کرنے پر آئی جی پنجاب کو نوٹس

آفر لیٹر جاری کرنے پر آئی جی پنجاب کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس میں کمپیوٹر آپریٹر بھرتی ہونے کے باوجود آفر لیٹر جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر آئی جی پنجاب عارف نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محمد رضوان کی درخوست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ تمام ٹیسٹ پاس کر چکا ہوں، انٹرویو بھی کلیر کر لیا ہے، ٹیسٹ اور میڈیکل پاس کرنے کے باوجود آفر لیٹر جاری نہیں کیا جا رہا، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت آئی جی پنجاب کو آفر لیٹر جاری کرنے کا حکم دے، عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے آئی جی پنجاب عارف نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : علاقائی