ٹیلی کام انجئنیرزکوترقی نہ دینے کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی

ٹیلی کام انجئنیرزکوترقی نہ دینے کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی کے ٹیلی کام انجئنیرز کو اگلے عہدوں میں ترقی کے لئے مسلسل نظر انداز کئے جانے کے خلاف درخواست نمٹا دی، عدالت نے چیئرمین این ٹی ڈی سی کو قانون پرعمل درآمد کی ہدایت کر دی۔جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل ملک اویس خالد نے عدالت کو بتایا کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی کے ٹیلی کام انجینئرز کو ترقی کے لئے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے،کمپنی میں جونیئرزکو ترقی دینا اور سینئرز کو نظرانداز کرنا معمول بن چکا ہے جو کہ آئین کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ کسی سے بھی امتیازی سلوک نہیں برتا جا سکتا، عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے چیئرمین این ٹی ڈی سی کو قانون پرعمل درآمد کی ہدایت کر دی۔

مزید : علاقائی