56 کمپنیوں کا ریکارڈ محفوظ کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

56 کمپنیوں کا ریکارڈ محفوظ کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

لاہور(نامہ نگار خصوصی )حکومت پنجاب کی طرف سے پبلک سیکٹر بنائی گئی 56 کمپنیوں کا ریکارڈ محفوظ کرنے کے لئے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے۔یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کا ماضی منصوبوں کے ریکارڈ کو محفوظ کرنے کے حوالے سے تسلی بخش نہیں ہے، شہر کے میگا پراجیکٹس میں کرپشن کی تحقیقات کے دوران آتشزدگی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت کیس کی سماعت کے دوران ریکارڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کا حکم دیاور کمپنیوں کا ریکارڈ محفوظ بنانے کے لیے نیب یا آڈیٹر جنرل کے حوالے کیا جائے۔

مزید : علاقائی