شیرزمان قریشی کو لاہور ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر کے طور پر کام کرنے سے روک دیاگیا
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے شیر زمان قریشی کو لاہورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر کے طور پر کام کرنے سے روک دیا۔مسٹر جسٹس امین الدین خان نے یہ عبوری حکم امتناعی شہباز علی گورمانی ایڈووکیٹ کی درخواست پر جاری کیا ۔عدالت نے عبوری حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔