ہائیکورٹ بار نے ججوں کی تعیناتی کیلئے زیرغور ناموں کی فہرست مسترد کردی

ہائیکورٹ بار نے ججوں کی تعیناتی کیلئے زیرغور ناموں کی فہرست مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے لاہور ہائی کورٹ میں ججوں کی تعیناتی کے لئے زیرغور ناموں کی فہرست مسترد کردی ہے ۔اس سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری ذوالفقار علی ،نائب صدر راشد جاوید لودھی ، سیکرٹری عامر سعید راں اور فنانس سیکرٹری محمد ظہیر بٹ کی طرف سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں نئے ججوں کی تعیناتی کی فہرست کو بار مسترد کرتی ہے ۔لاہور ہائی کورٹ نے یہ فہرست تیار کرتے وقت لاہور ہائی کورٹ بار سے رابطہ کرنا بھی گوارہ نہیں کیا حالانکہ ہائی کورٹ میں ججوں میں تعیناتی انتہائی حساس اور سنجیدہ عمل ہے جس کے لئے بار سے مشورہ اس لئے ضروری ہے کہ بار کے سوا کوئی بھی تحقیقاتی ادارہ ان افرا دکے بارے میں اتنا علم نہیں رکھتا جتنا بارز کو ہوتا ہے ۔ججوں کی مجوزہ فہرست میں من پسند افراد کو شامل کیا گیا ہے جسے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کسی صورت قبول نہیں کرتی ۔انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مجوزہ لسٹ کو نظر انداز کرکے قابل ،تجربہ کار ،محنتی اور دیانتدار افراد کو بطور جج نامزد کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -