مناواں پولیس کی جانب سے منشیات کے ملزم کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت کااظہار برہمی

مناواں پولیس کی جانب سے منشیات کے ملزم کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے مناواں پولیس کی جانب سے منشیات کے ملزم کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمے داران کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔ جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی، تھانہ مناواں پولیس کی جانب سے منشیات کے ملزم کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن چودھری سلطان کو طلب کیا ،عدالتی حکم پر ڈی آئی جی انسٹی گیشن چودھری سلطان عدالت پیش ہوئے، ڈی آئی جی انسٹی گیشن نے عدالت میں پیش کو کر ذمے داران کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائی. عدالت نے درخواست پر مزید کاروائی ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

مزید : علاقائی