اعتماد فنگر پرنٹس کوسٹورکرتا ہے نہ ہی لیک ہونے کا ذمہ دار،رسید نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)عمرہ زائرین کے بائیو میٹرک کی حقیقت فنگر پرنٹس کرنے والی کمپنی اعتماد کی طرف سے جاری کی جانے والی رسید نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا،بائیو میٹرک کی فیس وصول کرنے کی رسید پر تحریر ہے کہ اعتماد ان فنگر پرنٹس کوسٹور نہیں کرتا اور نہ کسی جگہ ٹرانسفر کرتا ہے اور نہ ہی کسی جگہ لیک ہونے کا ذمہ دار ہے،یہ حقائق منظرعام پر آنے کے بعد نئی بحث شروع ہو گئی ہے اعتماد جوپرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے ویزہ پراسیسنگ اورٹکٹ کے ساتھ بائیو میٹرک کا کام کر رہی ہے ،نارمل فیس625روپے ،ارجنٹ فیس2500روپے ،VIPفیس 8000روپے رکھی گئی ہے ۔
رسید