توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ایف بی آرکو نوٹس جاری ،جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ایف بی آرکو نوٹس جاری ،جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے محمد طارق کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ میرے والد محمد اقبال کسٹم میں سپرنٹنڈنٹ تھے جو دوران ملازمت وفات پاگئے ،میں نے والد کے کوٹہ پر ملازمت کے لئے درخواست دی لیکن محکمانہ حکام نے درخواست گزار کو آپریشن ڈویژن کلرک اورسٹینوگرافر میں سے کسی بھی پوسٹ پر تقرری کرنے سے انکار کر دیا، جس پر عدالت سے رجوع کیا تو عدالت نے اس کی درخواست چیرمین ایف بی آر کو دادرسی کے لئے بھجوا دی اور درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا، لیکن اب عدالت کے 19 اپریل 2017 ء کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا جو توہین عدالت ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت چیئرمین ایف بی آر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

مزید : علاقائی